فلمی صنعت کے فروغ کیلئے سبھاش گھئی کی کے ٹی آر سے ملاقات

حیدرآباد ۔ 5اکٹوبر ( پی ٹی آئی) بالی ووڈ کے کہنہ مشق فلمساز سبھاش گھئی نے آج یہاں وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و پنچایت راج سے ملاقات کے دوران تلنگانہ میں فلمی صنعت کے فروغ کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنے سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ حکومت تلنگانہ کے ایک بیان کے مطابق سبھاش گھئی نے تلنگانہ میں بین الاقوامی معیار کا فلم انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے اپنے منصوبہ کی تفصیلی وضاحت کی ۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ اس ریاست میں فلمی و تفریحی صنعت کے فروغ  کے عہد کی پابند ہے ۔ کے ٹی آر نے گھئی کو مجوزہ فلم سٹی میں یونٹ قائم کرنے کی تجویز پیش کی ۔