فلمی اداکار سلمان خاں کی عرضی پر سماعت ملتوی

ممبئی ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی ہائیکورٹ نے آج ٹکر مارکر بھاگنے کے کیس میں 5 سال کی سزائے قید دینے کے خلاف فلمی اداکار سلمان خان کے مرافعہ پر سماعت کو 13جولائی تک ملتوی کردیا ہے جبکہ اداکار کے وکیل نے دستاویزات کے مطالعہ کیلئیممْد مہلت طلب کی ہے ۔اگرچیکہ پیر تک (تکمیل شدہ ثبوتوں اور دستاویزات کی کاپی دونوں فریقوں کو سربراہی) تیار ہے لیکن دستاویزات کو ترتیب دینے کیلئے وکیل دفاع نے تین ہفتہ کی مہلت طلب کی۔ تاہم جسٹس اے آر جوشی نے دستاویزات کے مشاہدہ اور مطالعہ کیلئے 13 جولائی تک سماعت ملتوی کردی جس پر مہاراشٹرا کے چیف بلیک پراسکیویٹر ایس بی سنہا نے عدالت کے حکم سے اتفاق کر لیا۔