نئی دہلی۔/16ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اوم پوری کو انٹرنیشنل فلم فیسٹول پر یاگ ( الہ آباد ) میں کارنامہ حیات ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔ انگریزی فلم ’’ہینڈریڈ فوٹ جرنی ‘‘ کے اداکار28 جنوری 2015ء کو منعقد ہونے والی تقریب میں تہنیت کے ساتھ ایوارڈ حاصل کریں گے۔ فیسٹول ڈائرکٹر ابھیشک ارون نے بتایا کہ اوم پوری کا استقبال ان کیلئے ایک اعزاز ہوگا۔ اوم پوری جن کی پیدائش پٹیالہ میں ہوئی سینکڑوں آرٹ اور کمرشیل فلموں کے علاوہ برطانوی اور امریکی فلموں میں اداکاری کی ہے۔