فلمساز منی رتنم ہاسپٹل میں شریک

نئی دہلی ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): ممتاز فلمساز منی رتنم کو سینہ میں تکلیف اور بے چینی کی شکایت پر ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے ۔ جب کہ 58 سالہ ہدایت کار کو کل یہاں اندرا پرستھا اپولو ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا ۔ منی رتنم سرینگر میں چھٹیاں گذار رہے تھے ۔ جہاں پر انہوں نے سینہ میں تکلیف اور بے چینی کی شکایت کرنے پر فی الفور دہلی لایا گیا ۔ ہاسپٹل میں ان کے مختلف طبی معائنے کئے گئے ۔ اب ان کی حالت مستحکم ہے اور وہ آرام کررہے ہیں ۔ توقع ہے کہ ایک یا دو دن میں ڈسچارج کردیا جائے گا۔ قبل ازیں منی رتنم سال 2004 میں فلم یووا اور سال 2009 میں فلم راون پر کام کے دوران اختلاج قلب کی شکایت کی تھی ۔ ان کی مشہور فلموں میں ممبئی ، روجہ ، دل سے اور گرو شامل ہیں ۔