مسجد اقصی کے تمام دروازوے یہودیوں کے لئے کھولنے کا صیہونی منصوبہ۔ اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں بجلی کی مرمت پر پابندی عائد کردی
سال2017کے دوران یہودی آبادکاری میں 75فیصد کا اضافہ‘ مسجد اقصی کی بے حرمتی ‘2017میں سابقے تمام ریکارڈٹوٹ گئے۔
بیروت۔بیرون ملک فلسطین کی پیپلز کانگریس کی طرف سے تشکیل کردہ ’ دفاع القدس‘ کمیٹی نے خبر دار کیاہے کہ صیہونی ریاست اپنے شاطرانہ اور شیطانی چالوں کے ذریعہ مسجد اقصی کو شہید یا تقسیم کرنا چاہتی ہے ۔
کمیٹی نے کا کہنا ہے کہ قبتہ الحصخرۃ کے مقام پر بجلی کی مرمت کی اجازت نہ دینا قبلہ اول کے مذہبی امو ر میں مداخلت او رمسلمانوں کے مقدس مذہبی مقام کو قصدا نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ کمیٹی کے چیرمن پرسن نائلہ الوعری کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کی طرف سے قبلہ اول کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر سخت الفاظ میں تنبیہ کرتے ہیں۔
صیہونی ریاست کی شیطانی چالیں القدس اور پورے فلسطین پر اپنی اجارہ داری مسلط کرنے کی کوشش ہے ۔ ہم ان کے سنگین نتائج کے حوالے سے خبردار کرت ہیں۔ اگر یہ سازشیں جاری رہتی ہیں تو قبلہ اول کی تقسیم یا اس کی شہادت پر منطق ہوسکتی ہیں۔بیان میں کہاگیا ہے کہ قبلہ اول کے کسی بھی حصے کی مرمت فلسطینیوں کی ذمہ داری ہے اور فلسطینی قبلہ اول کے تمام امور کی انجام دہی کے پابند ہیں ۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی اور قبتہ الصخر میں بجلی کی مرمت کی اجازت دینے سے انکار کردیاتھا۔ قابض فوج کی طرف سے کہاگیاتھا کہ مسجد اقصیٰ میں بجلی کی مرمت کرنے والے الیکٹریشن او ردیگر کارکنوں کو گرفتار کرلیاجائے گا۔
القدس کمیٹی کا کہنا ہے کہ قابض صیہونی ریاست کے مجرمانہ مداخلت کے نتیجے میں قبلہ اول کی مرمت کی چالیس منصوبے تعطل کاشکار ہیں۔ اسرائیل کاتازہ اعلان امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کو آگے بڑھانے کی سازش ہے۔جسکے تحت مسجد اقصی اورپورا حرم قدسی یہودیوں کو دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔