غزہ سٹی ۔ 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی کابینہ کا اجلاس 2014ء کے بعد پہلی بار منعقد ہوا، جس کے تحت بین الاقوامی طور پر مسلمہ فلسطینین اتھاریٹی () سرحد کے کنٹرول کی جانب پیشرفت کی جائے گی۔ اپنی تقریر میں وزیراعظم رمی حمداللہ نے ایک بار پھر اپنے اسی عزم کا اعادہ کیا جہاں انہوں نے اسلامی حماس موومنٹ جس کا غزہ پر کنٹرول ہے اور ان کی (حمداللہ) مغربی کنارہ والی حکومت کے درمیان کئی دہوں پرانی تقسیم کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تقسیم کے اس زخم کو بھرنا چاہتے ہیں اور اس بات کے خواہاں ہیں کہ قومی پراجکٹ کو اس کی صحیح سمت کی جانب لے جائیں اور فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لائیں۔ کابینہ کا یہ سیشن صدر فلسطین محمود عباس کی سرکاری رہائش گاہ موقوعہ غزہ میں منعقد ہوا جہاں دیواروں پر جگہ جگہ محمود عباس کے علاوہ فلسطینی قائد مرحوم یاسرعرفات کے پورٹریٹس آویزاں تھے۔