حیدرآباد۔/27اگسٹ، ( راست ) فلسطین کے سفارت کار صالح فہید محمد انڈو عرب لیگ حیدرآباد کی دعوت پر تین روزہ دورہ پر جمعہ 29 اگسٹ کو حیدرآباد پہنچیں گے۔ حیدرآباد کی مختلف اہم شخصیات سے ملاقات اور تبادلہ خیال کے بعد اتوار 31 اگسٹ کی شام 8بجے کھمم میں کل جماعتی جلسہ یوم فلسطین سے خطاب کریں گے۔ کھمم کی مذہبی، سیاسی اور سماجی انجمنوں کے قائدین خطاب کریں گے۔ جناب سید وقار الدین صدر نشین انڈو عرب لیگ حیدرآباد صدارت کریں گے۔ جناب صالح فہید محمد فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالیں گے۔
دتاتریہ پارلیمانی کمیٹی کے صدر نشین مقرر
حیدرآباد۔/27اگسٹ، ( این ایس ایس ) بی جے پی کے رکن لوک سبھا اور سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے پارلیمانی کمیٹی برائے بہبودی دیگر پسماندہ طبقات کے صدر نشین کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ دتاتریہ نے جو بی جے پی کے قومی نائب صدر بھی ہیں نئی دہلی میں پارلیمنٹ انیکسی میں اس عہدہ کا جائزہ حاصل کیا۔