فلسطینی نوجوان کو گولی مارنے کے بعد اسرائیلی فوج کا جشن‘ ویڈیو ہوا وائیرل

غزہ۔ایک اسرائیلی سپاہی نہتے فلسطینی نوجوان کو گولی ماردی۔ یہ واقعہ غزہ کا ہے۔ سوشیل میڈیا پر وائیر ل اس ویڈیو میں گولی مارنے کے بعد اسرائیلی سپاہیوں کے جشن کوصاف طور پر سنا جاسکتا ہے۔

واقعہ کے بعد متاثرہ کو اسپتال لے جایاگیا۔ واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے اسرائیلی فوج نے کہاکہ مذکورہ واقعہ مئی2017کا ہے۔الجزیرہ کے مطابق تامیر ابو ڈاکا نے کہاکہ واقعہ میں متاثرہونے والا فرد وہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس کے پیر میں گولی ماری تھی۔ واقعہ کے متعلق بات کرتے ابوڈاکا بتاتے ہیں کہ انہو ں نے کچھ لوگوں کو بچانے کے لئے وہاں پہنچے تھے۔ اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ غزہ سے سو میٹر اندر تک علاقے پر ان کا حق ہے اور بفرزون کا دعوی بھی کرتے ہیں۔

تاہم بین الاقوامی قوانین نے اس کی حمایت نہیں کی ہے۔یہاں پر اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ یہ ایسا واحد واقعہ نہیں ہے جس میں فلسطینی احتجاجی زخمی ہوئے ہیں‘ کئی افراد اپنے حقوق کی لڑائی کے دوران اسرائیلی فوج کی بربریت کا نشانہ ائے روز بنتے رہتے ہیں۔