فلسطینی مظاہرین سے تصادم، متعدد اسرائیلی فوجی زخمی

یروشلم۔8 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں مسجد اقصیٰ کے قریب فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ملٹری پولیس کے متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ منگل کی شام فلسطینی شہریوں نے قبلہ اول پر یہودی یلغار کے خلاف ایک احتجاجی جلوس نکالا تھا۔ فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر لاٹھی چارج کیا۔ جواب میں مظاہرین نے فوج اور پولیس پر سنگ باری کی اور ان پر شیشے کی بوتلوں کے ٹکڑے پھینکے جن کے لگنے سے کم سے کم تین یہودی فوجیوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔