خان الاحمر ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) قہر برساتے سورج کی گرمی میں فلسطینی طلباء نے قومی ترانہ گایا۔ جو نئے تعلیمی سال کے آغاز کا اعلان ہوتا ہے تاکہ اسکول کو منہدم ہونے سے بچایا جاسکے۔ خان الاحمر کے طلباء اپنے دیہاتی اسکول کو جو اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارہ میں موجود ہے، پیر کو اپنے اسکول میں موجود تھے تاکہ جب ظالم اسرائیلی وہاں پہنچیں تو وہ انہیں اقدام سے روک سکیں۔ 11 سالہ امانی علی کا احساس ہیکہ اسکول میں تعلیمی سال کا قبل از وقت آغاز کرنے کی وجہ اسرائیلیوں کی جانب سے اسکول کو منہدم کرنے سے باز رکھنے کی کوشش ہے۔ ظالم اسرائیلیوں کا کہنا تھا کہ بدوئن دیہات مشرقی یروشلم کا اسٹراٹیجک اسپاٹ ہے جو اسرائیلی آبادی کے قریب ہے اور بحیرہ مردار کی سڑک پر ہے جوکہ غیرقانونی طور پر تعمیر کیا گیا ہے جبکہ فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ ظالم اسرائیلی حکام سے عمارات کی تعمیر کیلئے اجازت حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہے کیونکہ یہ اسرائیلی مغربی کنارہ کے 60 فیصد حصہ پر قابض ہیں۔