اسلام آباد ۔ /29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی اتھاریٹی کے صدر محمود عباس کل دو شنبہ سے پاکستان کے تین روزہ دورہ کا آغاز کریں گے جہاں وہ دیگر امور کے علاوہ باہمی تعلقات پر گفت و شنید بھی کریں گے ۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محمود عباس /30 جنوری تا یکم / فبروری پاکستان میں قیام کریں گے ۔ اس دوران صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے ان کی ملاقات مقرر ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’وہ 17 رکنی وفد کے ساتھ دورہ کررہے ہیں جس میں 5 وزراء بھی شامل ہیں ‘‘ ۔ محمود عباس وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد نواز شریف سے دوبدو بات چیت کریں گے ۔