یروشلم۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی پولیس نے کہا کہ حکام نے اس فلسطینی کے گھر کو منہدم کردیا جس نے گزشتہ سال حملہ کرتے ہوئے دو آفیسرس کو ہلاک اور دیگر کئی کو زخموں کیا تھا۔ ترجمان لیوبا سامری نے کہا کہ مشرقی یروشلم میں پڑوسی فلسطینی کے گھر کو منہدم کردیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ابراہیم الاخری نے منی ویان ، ایک ٹرین کے پلیٹ فارم میں گھسا دی تھی اور وہاں کھڑے افراد پر حملہ کردیا تھا۔ اُسے حملے کے فوری بعد گولی مار دی گئی تھی۔ اسرائیل کو اس وقت دو ماہ سے فلسطینی حملوں سے نمٹنے کیلئے کافی جدوجہد کا سامنا ہے۔
زوکر برگ باپ بن گئے،
99% دولت عطیہ دینے کا اعلان
سان فرانسسکو 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فیس بُک سی ای او مارک زوکربرگ نے آج اپنی پہلی بچی کی پیدائش کی خوش خبری سنائی اور اس موقع پر انھوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنی کمپنی کے 99% حصص جس کی موجودہ مالیت 45 بلین امریکی ڈالرس ہے کو بطور عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ یہ دنیا خود اُن کی بیٹی میگزیما اور دیگر بچوں کے لئے ’’ایک بہتر مقام‘‘ میں تبدیل ہوسکے۔ اپنی بیٹی کو فی الحال زوکربرگ نے میگزیما کا نام دیا ہے۔ اپنے فیس بُک پیج پر انھوں نے اپنی بچی میگزیما کی اس دنیا میں آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ ہم اس ننھی منی کا استقبال کرتے ہیں۔
خاندان کا ہر فرد بے حد خوش ہے۔ میری بیوی کے حاملہ ہونے کے دوران جن جن لوگوں نے ہمیں نیک خواہشات روانہ کیں ہم سب اُن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔