فلسطینی حق واپسی تحریک کی حمایت میں یوروپ میں رابطہ مہم جاری

بروسلز۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین میں 30 مارچ کو شروع ہونے والی 6 ہفتوں پر مشتمل حق واپسی تحریک اپنے تیسرے ہفتے میں جاری ہے۔ دوسری جانب اس تحریک کو عالمی حمایت دلانے کیلئے فلسطینی اور عالمی سماجی کارکن دوسرے ممالک میں بھی مہمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق براعظم یورپ میں پھیلے فلسطینی حق واپسی تحریک کی حمایت کیلئے یوروپی ملکوں میں تقریبات، ریالیوں اور سمینار کا اہتمام کررہے ہیں۔ بروسلز میں ہونے والی ایک احتجاجی ریالی میں مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریالی میں شریک شہریوں نے فلسطینیوں کے حق واپسی کی حمایت پر مبنی نعروں پر مشتمل بیانرز اٹھا رکھے تھے۔ اسرائیلی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔