فلسطینیوں کی چاقو زنی کا شکار دواخانہ میں فوت

یروشلم ۔ 16ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک اسرائیلی شہری جسے مقبوضہ مغربی کنارے کی ایک دیوار کے قریب چند فلسطینیوں نے چاقو زنی کا شکار بنایا تھا ‘ اپنے زخموں سے دواخانہ میں جانبر نہ ہوسکا ‘ جہاں اسے بغرض علاج شریک کیا گیا تھا ‘ فوری طور پر واقعہ کی تفصیلات بشمول مہلوک کی شناخت اور حملہ آوروں کی شناخت دستیاب نہیں ہوسکیں۔