اقوام متحدہ ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غزہ سرحد پر اسرائیل کی فائرنگ سے فلسطینیوں کی شہادت اور زخمی ہونے کے واقعہ کی تفصیل سے تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے ایک ٹیم روانہ کی جائے گی اور اس کو تعین مدت کے ساتھ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔ ٹیم رکن ممالک کے مشورہ سے عنقریب تشکیل دی جائے گی۔