استنبول ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے دنیا کے تمام مسلم ممالک سے خواہش کی ہیکہ فلسطین کاز کیلئے متحد ہوجائیں اور ان ممالک کو ایسے اقدامات کرنے سے روکیں جو امریکہ کی اپنے سفارتخانہ کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کی کارروائی کو منصفانہ قرار دیتے ہوئے امریکہ کے حامی بننے کی کوشش کررہے ہیں حالانکہ ایسے ممالک یہ خود بھی جانتے ہیں کہ امریکہ کا یہ قدم بالکل غیرمنصفانہ اور غیرمنطقی ہے۔ وزیرخارجہ ترکی میولوت کاوسغولو نے کہا کہ امریکہ نے جس طرح غیرقانونی طور پر اپنا سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔