جنیوا ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے فلسطینی پناہ گزین نے آج کہا کہ روس ، کویت اور دیگر 9 یوروپی ممالک نے اعلان کیا ہیکہ وہ اپنی مالی امداد عاجلانہ بنیادوں پر روانہ کریں گے تاکہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مالیہ میں اہم تخفیف کی پابجائی ہوسکے۔ کمشنر جنرل پیرے کاہن بوہی نے اس کا انکشاف کیا۔ ناقدین نے اقوام متحدہ کے اصلاحی اقدامات کے بہانے اقوام متحدہ کی کمیٹی کو دی جانے والی مالی امداد میں تخفیف پر حکومت پر امریکہ پر شدید تنقید کی ہے۔