واشنگٹن ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو رقمی امداد بندکرنے کی دھمکی دی ہے کیونکہ فلسطینی اسرائیل کے ساتھ بات چیت کیلئے آمادہ نہیں ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے دو طویل ٹوئیٹس میں امریکہ نے ایک سال میں فلسطینیوں کو کئی ملین ڈالرس دیئے ہیں لیکن اس کا کوئی صلہ نہیں ملا۔ فلسطینی اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ طئے کرنے کیلئے بات چیت تک کرنا نہیں چاہتے۔ ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینی امن مذاکرات کرنا نہیں چاہتے ایسے میں ہم ان کے مستقبل کے لئے کیوں سرمایہ کاری کریں۔ امریکی کانگریس کی ریسرچ سرویس کی رپورٹ کے مطابق 1990ء کے دہے کے وسط سے امریکی حکومت فلسطینیوں کو پانچ بلین ڈالرس کی مدد فراہم کرنے کی پابند عہد ہے۔