جنیوا /2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین بھی ان پانچ عالمی معاہدوں کو قبول کرنے والا رسمی فریق بن گیا ہے، جن میں اذیت رسانی اور نسلی امتیازات پر پابندی سے متعلق معاہدے بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ خواتین، بچوں اور معذورین کے حقوق کا تحفظ معاہدہ کی اصل روح ہے۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق دفتر کے ترجمان نے کہا کہ 2 اپریل کے اعلامیہ کو فلسطینیوں نے قبول کرلیا ہے۔