مہلوکین کی تعداد 26 تک پہنچ گئی۔ امداد و بچاؤ کارروائی جاری
کولکتہ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وسطی کولکتہ میں منہدمہ فلائی اوور کے ملبہ اور آہنی ڈھانچہ سے آج مزید 2 نعشیں برآمد ہوئیں جس کے بعد مہلوکین کی تعداد 26 تک پہنچ گئی۔ کولکتہ پولیس ڈیساسٹر مینجمنٹ ٹیم نے فائر فائیرس کے ساتھ آج صبح امداد و بچاؤ کی کارروائی شروع کی تھی جس کے دوران کنکریٹ کے ملبہ سے 2 نعشیں دستیاب ہوئیں جوکہ فلائی اوور کے نیچے واقع ایک مندر کا ہوسکتا ہے۔ جبکہ اس حادثہ میں 89 افراد زخمی ہوگئے۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ یہ علاقہ بلند عمارتوں کی وجہ سے تنگ اور گنجلک ہے جہاں پر امدادی اور بچاؤ کارروائیوں میں دشواری پیش آرہی ہے۔ اگرچیکہ ملبہ سے بدبو اور تعفن آرہی ہے لیکن ہم صفائی اور تلاشی کارروائی میں احتیاط برت رہے ہیں ۔پولیس کو شبہ ہے کہ یہ نعشیں مندر کے باہر بھیک مانگنے والوں کی ہوسکتی ہیں۔