شمس آباد ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ میں 28 مارچ کی رات انڈیگو فلائیٹ نمبر 6
E 7117
جو تروپتی سے شمس آباد ایرپورٹ آئی ۔ لینڈنگ کے دوران فلائٹ کے چاروں ٹائر پھٹنے سے ٹائرس میں آگ لگ گئی تھی ۔ ایرپورٹ فائر ریسکو ٹیم و دیگر محکموں کی مدد سے فلائٹ کو محفوظ لینڈ کروادیا گیا تھا جس میں 70 مسافرین موجود تھے جس میں وائی ایس آر سی پی رکن اسمبلی روجا بھی موجود تھیں ۔ اس حادثہ کے بعد 31 فلائٹس جن میں دس بین الاقوامی اور 21 گھریلو فلائٹس کے رخ کو تبدیل کرتے ہوئے مسافرین کی حفاظت کے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ مسافرین کی حفاظت کے ساتھ بہترین سہولیات دینے کے لیے فوری طور پر جنگی پیمانے پر کام کئے جارہے ہیں ۔۔