نئی دہلی ، 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کے پاس ایسی کوئی تجویز نہیں کہ ڈومیسٹک روٹس کیلئے فضائی کرایوں میں اکنامی کلاس کے زمرے کو سرکاری کنٹرول میں رکھا جائے، اور فضائی کمپنیاں ٹکٹ کی قیمتوں کے تعین میں آزاد ہیں، مرکزی وزیر مہیش شرما نے آج یہ بات کہی۔ اُن کے ریمارکس کا پس منظر ایرٹکٹ کی قیمتوں میں کافی تغیر سے متعلق مختلف گوشوں میں ظاہر کردہ اظہار تشویش ہے۔ قبل ازیں رواں ہفتے ایک پارلیمانی پیانل نے بھی ڈومیسٹک روٹس پر ہوائی جہاز کے اعظم ترین کرایوں پر حد لگانے کی تجویز رکھی تھی۔ لوک سبھا کو تحریری جواب میں وزیر شہری ہوابازی نے کہا کہ ایر فیئرس حکومت کے زیرکنٹرول نہیں ہیں۔