فضائی حملے میں 3دہشت گرد ہلاک

کابل ۔12 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا میں اسپیشل فوجی دستے کے فضائی حملے میں کم از کم تین طالبان جنگجو مارے گئے ۔ افغان نیشنل آرمی اسپیشل آپریشن کور نے چہارشنبہ کو ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ ضلع وازاخوا اور صوبائی دارالحکومت گردیزکے مضافات میں اسپیشل فورس کے فضائی حملے میں تین طالبان جنگجو مارے گئے ۔ طالبان گروپ نے اب تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔ افغان فوج نے حال ہی میں باغیوں کے خلاف دفاعی مہم میں تیزی لائی ہے ۔