کابل، 28 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صوبہ غزنی کے اندار اور غیرو اضلاع میں طالبان شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فوج کے فضائی حملے میں سات شدت پسند مارے گئے ہیں اور بہت سے زخمی ہوئے ہیں۔ صوبہ کے ترجمان عارف نوری نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ حملہ کی بابت طالبان شدت پسندوں کی جانب سے فی الحال کوئی بیان نہیں آیا ہے۔
لیبیا میں دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے گودام پر فضائی حملہ
قاہرہ، 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دی لیبین نیشنل آرمی (ایل این اے ) نے لیبیا کے طرابلس میں دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے ایک گودام کو ہدف بناکر ہوائی حملہ کیا۔مقامی میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔اخبار ‘لیبیا رپورٹ’ کے مطابق ا ایل این اے نے ہفتہ کو یہ کارروائی کی، جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔