حیدرآباد۔ 24 مارچ (پی ٹی آئی) وزیر دفاع نرملا سیتا رامن نے بالخصوص پلوامہ دہشت گرد حملوں کے بعد پاکستان کے اندر ہندوستان کے فضائی حملوں پر سوال اٹھانے والی کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے مسلح افواج کو اپنے طور پر کارروائی کی مکمل آزادی دی تھی اور انہوں (فوج) نے اس کے مطابق کام کیا۔ حلقہ لوک سبھا ملکاجگری میں بی جے پی امیدوار این رامچندر کی طرف سے منعقدہ سابق فوجیوں اور دانشوروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نرملا سیتا رامن نے مزید کہا کہ مسلح افواج کا احترام نہ کرنا اور محض اپنے مفادات کیلئے انہیں شرمسار و بدنام کرنا کانگریس کا شیوہ رہا ہے۔