فضائی حملوں میں القاعدہ کے چار جنگجو ہلاک

صنعا 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں فضائی حملوں میں القاعدہ کے چار مشتبہ جنگجو ہلاک ہوگئے حکام کے مطابق یہ فضائی حملے بغیر پائیلٹ طیاروں نے کیے ہیں اور انھوں نے جنوبی شہر اذان کے بیرون القاعدہ کے زیرقبضہ ایک چیک پوائنٹ پر میزائل داغے ہیں۔ مکینوں کے بیان کی تصدیق ممکن نہیں ہے۔انھوں نے بتایا کہ القاعدہ کے جنگجوؤں نے دو ماہ قبل شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔واضح رہے امریکہ یہ تو تسلیم کرتا ہے کہ وہ بغیر پائیلٹ طیاروں سے یمن میں جنگجوؤں کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن اس نے اس طرح کے انفرادی یا خاص حملوں کی کبھی تصدیق نہیں کی ہے۔