سورج گڑھ۔26اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر جو معمول کی مشق پر تھا جس میں تین ارکان عملہ سوار تھے سورج گڑھ شہر میں جو ضلع سری گنگا نگر میں واقع ہے محفوظ طور پر اتار لیا گیا ۔ ہیلی کاپٹرآج 8.30بجے شب کل حادثہ کا شکار ہوگیا تھا لیکن تینوں ارکان عملہ اور پائیلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ فضائیہ کی جانب سے ایک کورٹ آف انکوائری قائم کی گئی ہے تاکہ حادثہ کی وجہ کا پتہ چلا سکے ۔ ارکان عملہ کے ناموں کا انکشاف نہیں کیا گیا ‘ تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی مشق پر تھا ۔