خاتون پائیلٹ شامل
واشنگٹن۔18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک فلائیٹ اسکول سے تعلق رکھنے والے دو تربیتی طیاروں کی فضاء میں ٹکر کے حادثہ میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک 19 سالہ زیرتربیت ہندوستانی خاتون پائلٹ بھی شامل ہے۔ یہ حادثہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا۔ دونوں چھوٹے طیاروں کو زیرتربیت پائیلٹس اُڑا رہے تھے کہ اچانک فضاء میں دونوں طیارے متصادم ہوگئے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے یہ بات بتائی۔ جبکہ ’’میامی ہیرالڈ‘‘ اخبار کے مطابق پولیس نے بھی 3 ہلاکتوں کی توثیق کی ہے جن کی 22 سالہ جارج سانچیز، 72 سالہ رالف ٹائیٹ اور ہندوستانی نژاد زیرتربیت پائیلٹ نشا سیچوال کی حیثیت سے شناخت ہوئی۔