نیویارک۔28اگست ( سیاست ڈاٹ کام) امریکی جنوب مغربی ایئرلائنز کی پرواز میں سوار 100سے زیادہ مسافر آج بال بال بچ گئے جب کہ طیارہ کا انجن خلیج میکسیکو کی فضاء سے گزرتے وقت ہزاروں فٹ کی بلندی پر ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا اور طیارہ کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی ۔ خوفزدہ مسافروں نے طیارہ کے بائیں جانب ایک خوفناک دھماکہ کی آواز سنی جب کہ طیارہ 30,700فٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا ۔ کھڑکیوں کے باہر سے کثیف دھوئیں کا بادل لہراتا ہوا دیکھا گیا ۔ یہ حادثہ 9:20بجے صبح پیش آیا ۔