فسادیوں نے مولانا آزاد کے مجسمہ کو بھی نہیں بخشا

کولکتہ ۔27مارچ (سیاست ڈاٹ کام)رام نومی کے موقع پر ہوئے فرقہ وارنہ تشدد کے واقعات کے دوران ملک کے پہلے وزیر تعلیم اور مجاہد آزادی مولانا ابو الکلام آزاد کے مجسمہ کو منہدم کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے اور سوشل میڈیا پرشر پسند عناصر کے ذریعہ مجسمہ کو توڑ ے جا نے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے ۔ رام نومی کے موقع پر ہوئے تشدد کے واقعات میں تین افراد کی موت ہوچکی ہے اور 50سے زاید افراد زخمی ہیں ۔کانکی ناڑہ اور رانی گنج میں درجنوں دوکانیں جلادیے گئے ہیں ۔جب کہ پرولیامیں تو ایک شخص کی موت کے ساتھ کئی پولس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر آف پولس ہیڈ کوارٹر ارندم دتہ مکمل طور پر زخمی ہوگئے ہیں اور ان کا دایاںہاتھ تو مکمل طور پر خراب ہوگیا ہے ۔