تھانے 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے وزیر ایکناتھ شنڈے اور تھانے کے میئر سنجے مورے کے بشمول شیوسینا کے 22 ورکرس اور قائدین کو سال 2005 ء کے قتل و غارت گری اور مسلح فسادات کے کیس میں مقامی عدالت نے تمام منسوبہ الزامات سے بری کردیا۔ سال 2005 ء میں اس وقت کے شیوسینا لیڈر اور کارپوریٹر رویندر پاٹھک نے زعفرانی پارٹی سے استعفیٰ دے کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ان کے ہمراہ سینئر لیڈر نارائن رانے بھی تھے۔ ان پر یہ الزام تھا کہ انھوں نے واگھلے اسسمنٹس شیوسینا کے برانچ آفس پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔ پاٹھک نے شیوسینا ورکرس اور لیڈروں کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔ اس کے بعد تمام ملزمین پر مقامی عدالت میں مقدمہ چل رہا تھا تاہم 3 سال قبل پاٹھک شیوسینا میں واپس ہوگئے۔اس پارٹی کے کارپوریٹر کی حیثیت سے دوبارہ منتخب ہوئے۔