فزیکل ایجوکیشن ٹیچرس امتحان کے نتائج کا اعلان

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ کے گورنمنٹ ہائی اسکولس میں فزیکل ایجوکیشن ٹیچرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے لیے گذشتہ دنوں تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے ٹسٹ منعقد کیا گیا تھا اور نئے تعلیمی سال کے آغاز کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسکول اسسٹنٹ فزیکل ایجوکیشن کی جائیدادوں کو فوری طور پر ’ پر ‘ کرنے کے مقصد سے آج تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ٹسٹ میں کامیاب امیدواروں کے نشانات پر مشتمل میرٹ لسٹ جاری کی ہے ۔ سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن شریمتی وانی پرساد نے یہ بات کہی اور بتایا کہ نتائج سے متعلق مکمل تفصیلات تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے ویب سائیٹ پر مشاہدہ کے لیے دستیاب رکھے گئے ہیں ۔۔