28 مئی کو احتجاجی دھرنا ، ڈاکٹر راما کرشنا اور دیگر کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔ 10 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ اسوسی ایشن آف فزیوتھراپسٹس نے حکومت تلنگانہ سے سے فزیو تھراپی کونسل کے قیام اور فزیوتھراپسٹوں کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کے کیلئے 28 مئی 10 بجے دن اندرا پارک احتجاجی دھرنا منظم کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں ریاست بھر کے فزیو تھراپسٹس شرکت کریں گے۔ یہ بات آج یہاں صدر تلنگانہ اسوسی ایشن آف فزیوتھراپسٹس ڈاکٹر راما کرشنا پیرو مانڈلا نے پریس کانفرنس میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ فزیوتھراپسٹ کورس تکمیل کرنے والے فزیوتھراپی ڈاکٹرس کو ملازمتیں نہ ملنے کی وجہ سے وہ کئی مسائل سے دوچار ہیں۔ تلنگانہ میں جملہ 18 فزیوتھراپی کالجس میں جہاں سے 700 سے زائد ہیلتھ سنٹر اور 634 پرائمری ہیلتھ سنٹرس، تعلقہ کمیونٹی ہاسپٹل، ڈسٹرکٹ جنرل ہاسپٹلس اور ٹیچنگ میڈیکل کالج ہاسپٹل کے علاوہ عثمانیہ یونیورسٹی، فیور ہاسپٹل، نیلوفر ہاسپٹل موجود ہیں جہاں پر 7,800 سے زائد میڈیکل، ڈینٹل، ہومیوپیتھی اور آیورویدک ڈاکٹرس برسرخدمت ہیں لیکن فزیوتھراپسٹوں کی تعداد صرف 15 ہی ہے جن کے منجملہ صرف 4 مستقل اور دیگر کنٹراکٹ پر خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ تمام پرائمری ہیلتھ سنٹرس اور سرکاری دواخانوں میں فزیوتھراپسٹ کی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فزیو تھراپی کونسل کا قیام عمل میں لاتے ہوئے فزیوتھراپسٹس کو ریاست کے تمام سرکاری ہاسپٹلس اور پرائمری ہیلتھ سنٹرس پر تقررات عمل میں لایا جائے۔ اس موقع پر تلنگانہ اسوسی ایشن آف فزیوتھراپسٹس ارکان ڈاکٹر ہیوراوان، ڈاکٹر سرینواس راؤ، ڈاکٹر راموو ڈنیلا، ڈاکٹر انیل، ڈاکٹر ومشی، ڈاکٹر راجیش، ڈاکٹر سائی چندر، ڈاکٹر سراون، ڈاکٹر پرکاش بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ احتجاجی دھرنا منظم کیا جائے گا جس میں ریاست گیر سطح کے تمام فزیو تھراپسٹ شرکت کریں گے۔