حیدرآباد 3 جولائی (سیاست نیوز) بیرونی ممالک میں رشتوں کے بڑھتے رجحان کا دھوکہ باز فائدہ اُٹھانے لگے ہیں۔ ایک ایسے ہی واقعہ میں شادی کے نام پر لڑکی کو دھوکہ دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو امریکی شہر ڈلاس میں مقیم تھا اور شادی شدہ تھا۔ حیدرآباد کے اس شخص نے شادی ڈاٹ کام سے لڑکی سے پہچان بنائی اور شادی کا وعدہ کرکے والدہ کے علاج کیلئے رقمی مدد حاصل کی۔ شکایت پر سائبر کرائم سائبرآباد پولیس نے امیگریشن حکام کی مدد سے 26 سالہ راجوری وکرم کو گرفتار کرلیا جس نے اپنا نام ارجن چندرا ظاہر کیا اور فرضی تصاویر کے ذریعہ لڑکی کو پھانسا تھا۔ پولیس کے مطابق شادی کے بعد پرتعیش زندگی بسر کرنے اس نے دھوکہ دہی کا طریقہ اختیار کیا۔ ماہ جون میں حیدرآباد آمد پر اُسے گرفتار کرلیا ۔