حیدرآباد /31 جنوری ( پریس نوٹ ) نظام کالج گراؤنڈ میں ہوٹل کرسٹل بنجارہ کے اشتراک و تعاون سے جاری فری پولیس فزیکل ٹریننگ کیمپ سے سب انسپکٹر کے عہدہ کیلئے تملناڈو کے امیدوار راما راؤ کا انتخاب عمل میں آیا ۔ جناب امجد نے بتایا کہ اقلیتی امیدواروں کیلئے جاری اس کوچنگ کیمپ سے استفادہ کرنے والے اقلیتی امیدواروں کی تعداد قابل لحاظ ہے تاہم ان میں دلچسپی اور سنجیدگی کی کمی ہے ۔ اگر دلچسپی لے کر وہ تیاری کریں تو کافی تعداد میں ان کا انتخاب ممکن ہے ۔ فری کوچنگ کیلئے مسٹر علی سے 9010834134 پر ربط کریں ۔