فرینکوئس اولاند اور مودی کا دہلی میٹرو میں سفر

نئی دہلی ۔ 25 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر فرانس فرینکوئس اولاند اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج گرگاؤں تک ماحولیات دوست میٹرو ٹرین کے ذریعہ سفر کیا جہاں انھوں نے انٹرنیشنل سولار الاشس ( آئی ایس اے ) کے عبوری سکریٹریٹ کا افتتاح انجام دیا ۔ دونوں قائدین آج تین بجے دن میٹرو ٹرین میں سوار ہوئے ۔ ہندوستانی عہدیداروں کے علاوہ فرانسیسی وفد بشمول ملک کے وزیر خارجہ لارینٹ فیئبس بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ وزیراعظم کے دفتر کے سرکاری ٹوئٹر پر سفر کی تصاویر پوسٹ کی گئیں۔ ایک تصویر میں مودی اور اولاند کو ریس کورس اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر کھڑے دکھایا گیا ۔ وزارت اُمور خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے ٹوئٹ کیا کہ ماحولیات دوست سفر ! وزیراعظم نریندر مودی اور صدر اولاند کا گرگاؤں تک دہلی میٹرو میں سفر ۔