فرینکفرٹ ایرپورٹ پر ڈرون نظر آنے سے طیاروں کی آمدورفت مسدود

برلن ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جمعرات کی صبح فرینکفرٹ ایرپورٹ پر طیاروں کی آمدورفت کو تقریباً ایک گھنٹے کیلئے ڈرون نظر آنے پر روک دیا گیا۔ جرمنی کے مصروف ترین ایرپورٹس میں شمار کئے جانے والے فرینکفرٹ میں طیاروں کو ٹیک آف اور لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ واقعہ صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا البتہ صبح 8:15 بجے ایرپورٹ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی گئیں۔ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے جبکہ ایک ہیلی کاپٹر نے ریموٹ کنٹرول سے چلائے جانے والے ڈرون کا تعاقب کرنے کی بھی کوشش کی۔ تاہم ڈرون کہیں غائب ہوگیا۔