فریقین ہودیدہ سے فوج ہٹانے کیلئے رضامند :اقوام متحدہ

اقوام متحدہ 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یمن حکومت کے نمائندوں اور حوثی باغیوں کے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور دونوں فریقوں نے لال ساگر کے بندر گاہی شہرہودیدہ سے فوج ہٹانے کے پہلے مرحلے کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی پہل پر 16-17 فروری کو ہدیدہ میں ہو ئی مشترکہ میٹنگ میں فوج ہٹانے کے پہلے مرحلے کے لئے رضامند ہوگئے ۔ بیان میں کہا گیا، ‘‘ری کوآرڈینیشن کمیٹی (آرسی سی ) کی صدارت میں ہوئی بات چیت کے بعد دونوں فریق فوجیں ہٹانے کے پہلے مرحلے کے لئے راضی ہوگئے ۔ دونوں فریق دوسرے مرحلے میں دونوں جانب سے دوبارہ تعیناتی، اتحادی قیادت کے زیر التواء معاملات پر بات چیت کے لئے نظریاتی طور پر تیار ہو گئے ۔ بیان کے مطابق، آرسی سی فریم ورک کے مطابق، ایک ہفتے کے اندر مذاکرات کے اگلے مرحلے کو مکمل کرنے کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔