بنکاک۔24 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ پولیس نے فریزر میں چھپاکر رکھی ہوئی ایک لاش کے ساتھ جعلی پاسپورٹ بنانے والے ایک مشتبہ گروہ کے تین غیر ملکی ارکان کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے کل دیر رات بنکاک میں ایک گھر میں چھاپہ مار کر لاش برآمد کی۔ لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے ایک فریزر میں چھپاکر رکھا ہوا تھا۔ وسطی بنکاک میں پھراکنونگ کے پولیس کے ڈپٹی کمانڈر ساتھیئن وٹانمالا نے بتایا کہ چھاپہ مارنے کے دوران ایک پولیس افسر کو بھی گولی لگی۔ پولیس گرفتار شدہ افراد کے خلاف الزامات طے کرے گی۔ انہوں نے کہا،گھر کی تلاشی کے دوران ایک فریزر میں پلاسٹک بیگ میں ٹکڑے ٹکڑے کر کے چھپا کر غیر ملکی شخص کی رکھی گئی لاش ملی۔ پولیس کو وہاں سے سینکڑوں جعلی پاسپورٹ بھی ملے ۔