فریدالدین ضلع انچارج ٹی آر ایس نامزد

حیدرآباد ۔ 29 ؍ اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں عام انتخابات سے قبل ٹی آر ایس پارٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے تلنگانہ کے اضلاع اسمبلی حلقہ جات میں ٹی آر ایس پارٹی کے نامزد عہدوں پر تقررات عمل میں لایا ۔ جس میں ضلع سنگاریڈی حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ ‘ ظہیرآباد ‘ سنگاریڈی ‘ پٹن چیرو انچارج ٹی آر ایس پارٹی کی حیثیت سے رکن قانون ساز کونسل محمد فریدالدین کو نامزد کیا گیا ۔