فرقہ وارانہ ہم آہنگی :ہندو۔ مسلم والینٹرس نے گھاٹ کی صفائی کی

الہ آباد۔ 29 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندو اور مسلم طبقہ کے والینٹرس نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الہ آباد کے گھاٹ کی صفائی کی۔ دریائے جمناکے کنارے واقع بڑے گھاٹ جمعہ کو یاتریوں کے ہجوم کے سبب کوڑا کرکٹ سے بھر چکے تھے۔ یہاں پوجا کا سامان، پھول، اگربتی، پالیتھن بیاگس کا انبار تھا، تاہم عوام سیوا پارٹی کے والینٹرس نے یہاں پہنچ کر کچرے کی صفائی شروع کی۔ اس پارٹی کے صدر محمد ابرار ہیں اور اس میں ہندو اور مسلم دونوں شامل ہیں۔