حیدرآباد۔25 ڈسمبر ( این ایس ایس ) ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی بھرپور ستائش کرتے ہیوئے انہیں کشادہ قلب قائد قرار دیا جو فرقہ وارانہ ہم آہنگیکے فروغ کی مساعی میں مصروف ہیں ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کرسمس کے موقع پر عیسائیوں کو مبارکباد دیتے ہیوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت غریبوں میں ملبوسات کی تقسیم اور اجتماعی ڈنر کے اہتمام کے ساتھ اس تہوار کو ریاست کی سرکاری تقریب کی طرح منارہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاستی حکومت تمام مذاہب کو یکساں اہمیت دیتی ہے ۔ کے سی آر اس ریاستمیں فرقہ وارانہ اخوت اور ہم آہنگی کے فروغ کو اولین ترجیح دے رہے ہیں ۔ چیف منسٹر نے ترقی و بہبود کو ترجیح دیتے ہوئے تلنگانہ کی تعمیر و ترقی کی بنیاد رکھی ہے ۔