سہارنپور(اترپردیش)۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص کو امن عامہ میں رخنہ پیدا کرنے پر گرفتار کرلیا گیا جس نے دوسرے فرقہ کے افراد پر زبردستی داڑھی منڈوانے کا الزام عائد کیا تھا۔ دیوبند پولیس اسٹیشن کے تحت مجہیدی گائوں کے ایک دیہاتی کو 5 مئی کے دن گرفتار کرکے 14 یوم کے لئے پولیس ریمانڈ میں دے دیا گیا۔ ایس پی رورل دھرم ویر سنگھ نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ وہ جھوٹی افواہیں پھیلاتے ہوئے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش میں تھا۔ پولیس کے بموجب ملزم ثناور کی والدہ نے 4 مئی کو اس وقت اپنے فرزند کو ڈانٹ ڈپٹ کی جب اس نے اپنی داڑھی کٹوائی تھی بعدازاں اس نے یہ افواہ پھیلانے لگا کہ دوسرے فرقہ کے لوگوں نے زبردستی اس کی داڑھی منڈوائی اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی تھی دریں اثناء گائوں کی پنچایت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ملزم کو یہاں گذربسر کی اجازت نہ دی جائے۔