فرقہ وارانہ سیاست کیخلاف ایس پی کی ’’دیش بچاؤ ، دیش بناؤ‘‘ مہم

لکھنؤ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی (ایس پی) اگست کرانتی دیوس کو "دیش بچاؤ-دیش بناؤ” دن کے طور پر منائے گی۔ایس پی کے مرکزی ترجمان راجندر چودھری نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی عوام مخالف اور فرقہ وارانہ سیاست کے خلاف ایس پی 9 اگست کو ضلع ہیڈکواٹر پر پوری ریاست میں جلسہ عام منعقد کرے گی۔جلسہ عام میں ایس پی لوگوں کو بتایے گي کہ کس طرح بی جے پی حکومت غیر جمہوری طریقے سے مخالفت کے لئے اٹھنے والی ہرآواز کو دبا رہی ہے ۔ بی جے پی راج میں کسان تباہ اور خواتین غیر محفوظ ہیں۔ طلبہ -نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیاجا رہا ہے ۔ اگست کرانتی دیوس پر عوام کی آواز پرزور طریقے سے اٹھائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اسی دن ایس پی صدر اکھلیش یادو فیض آباد میں منعقد پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر حصہ لیں گے ۔ مسٹر یادو 5 اگست کو سماج وادی پارٹی کو مضبوط کرنے میں اپنی پوری زندگی وقف کرنے والے ‘چھوٹے لوہیا’اورصف اول کے سماجوادی لیڈر جنیشور مشر کی سالگرہ پر جنیشور پارک، گومتی نگر لکھنؤ میں مسٹر مشرا کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے ۔

بہار میں گوشت لیجانے والا ٹرک ضبط، تین گرفتار
آرا 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے بھوجپور ضلع میں آج ٹرک کو غیر قانونی سلاٹر سے گوشت منتقل کرنے کی پاداش میں ضبط کرلیا گیا ہے اور اِس ضمن میں تین افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ سنجیو کمار نے کہاکہ مقامی افراد نے مظفرپور ۔ بانڈ ٹرک کو شاہ پور بازار کے پاس نشاندہی کی جس میں غیرقانونی سلاٹر سے گوشت منتقل کیا جارہا تھا اور اس میں تین افراد سفر کررہے تھے۔ عوام نے تین افراد کو پولیس کے حوالے کیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد شاہ پور پولیس اسٹیشن کے عہدیدار نے کہاکہ رانی ساگر علاقہ کے ایک غیرقانونی سلاٹر سے یہ گوشت منتقل کیا جارہا ہے۔ گوشت کے نمونے جانچ کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں اور غیرقانونی سلاٹر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثناء مقامی عوام نے قومی شاہراہ 84 پر آرا اور بکسر کے درمیان تمام غیر قانونی مسالخ کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔