کولکاتہ ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے ایک شخص کو اپنے فرضی کال سنٹر سے کئی امریکی شہریوں کو دھوکہ دینے کی پاداش میں گرفتار کیا ہے۔ کولکاتہ کے ایک سینئر پولیس آفیسر نے کہاکہ گرفتار شرافت علی بعض دیگر افراد کے ساتھ مل کر کال سنٹرچلاتا تھا اور انھوں نے خود کو مائیکرو سافٹ کارپوریشن کے ملازمین بتاتے ہوئے امریکی شہریوں کو دھوکہ دیا۔ 33 سالہ شرافت کو بیک بگان روو میں واقع کال سنٹر سے گزشتہ روز گرفتار کیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ لوگ وی او آئی پی (وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکال) کے ذریعہ امریکی شہریوں کو فون کرتے ہوئے معاملت کرتے تھے۔