فرضی پولیس کے ہاتھوں آئی ٹی ملازم زدو کوبی کا شکار

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : خود کو پولیس ظاہر کرتے ہوئے ایک آئی ٹی ملازم کو شدید زد و کوب کرنے کا واقعہ سائبر آباد حدود میں پیش آیا ۔ دو نامعلوم افراد جنہوں نے خود کو پولیس ظاہر کرتے ہوئے سنتوش کمار کا اغواء کرلیا تھا ۔ اس شخص کو شدید زد کوب کرنے کے بعد اسے ایل بی نگر کے علاقہ میں چھوڑ دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سنتوش کمار کو سائبر آباد کے انتہائی چوکسی والے علاقہ آئی ٹی زون آئی ٹی پارک کے علاقہ سے کار میں بیٹھا لیا گیا ۔ سنتوش کمار جو 8 ماہ قبل امریکہ سے شہر آیا تھا ۔ حیدر شاہ کوٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ رائے درگم پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔