ممبئی ۔ 2 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے گجرات کی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس گیتا جوہری کے خلاف سہراب الدین اور تلسی پرجا پتی کے فرضی انکاونٹر معاملہ میں عائد کئے گئے الزامات سے دستبرداری اختیار کرلی ۔ حکومت مہاراشٹرا کی جانب اجازت نہ دیئے جانے کی وجہ سے الزامات سے دستبرداری اختیار کی گئی ہے۔