پٹنہ۔ 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) اُس وقت کے اسٹیشن ہاؤز آفیسر شاستری نگر پولیس اسٹیشن شمس عالم کو آج عدالت نے جعلی انکاؤنٹر مقدمہ میں جس میں 3 طلباء کو ڈاکو قرار دے کر گولی مار دی گئی تھی، سزائے موت اور دیگر 7 ملزمین بشمول پولیس کانسٹبل ارون کمار سنگھ کو موت تک سزائے عمر قید سنائی گئی۔ یہ احکام جج روی شنکر سنہا نے سنائے جن میں شمس عالم اور ارون کمار سنگھ کو قتل کا مجرم قرار دیا گیا۔ دیگر 6 کو اقدام قتل کا مجرم قرار دیا گیا۔ شمس عالم کو 2013ء میں گرفتاری کے بعد مختلف عدالتوں نے ضمانت پر رہا کرنے سے انکار کردیا تھا۔