پٹنہ۔ 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) اُس وقت کے اسٹیشن ہاؤز آفیسر شاستری نگر پولیس اسٹیشن شمس عالم کو آج ایک مقامی عدالت نے جعلی انکاؤنٹر مقدمہ میں جس میں 3 طلباء کو ڈاکو قرار دیتے ہوئے گولی مار دی گئی تھی، سزائے موت اور دیگر 7 ملزمین بشمول پولیس کانسٹبل ارون کمار سنگھ کو موت تک سزائے عمر قید سنائی گئی۔ یہ احکام تیز گام عدالت کے جج روی شنکر سنہا نے 5 جون کو سنایا جس میں شمس عالم اور ارون کمار سنگھ کو قتل کا مجرم قرار دیا گیا۔ دیگر 6 افراد کو اقدام قتل کا مجرم قرار دیا گیا۔ شمس عالم کو 2013ء میں گرفتاری کے بعد مختلف عدالتوں نے ضمانت پر رہا کرنے سے انکار کردیا تھا۔ مقدمہ کی تحقیقات پہلے مقامی پولیس ، بعدازاں سی آئی ڈی اور آخر ِ إآر سی بی آئی کی جانب سے کی گئی۔