فرزانہ قتل کیس : ملزمان کو تین، تین بار سزائے موت کا حکم

لاہور، 19 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فرزانہ قتل کیس میں اس کے والد ، بھائی اور سابق شوہرسمیت چار افراد کو تین تین بار سزائے موت کا حکم سنادیا۔ عزت و ناموس کی خاطر بیٹی سے نالاں خاندان نے فرزانہ کو لاہور ہائی کورٹ کے باہر اینٹیں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ انسداددہشت گردی کی عدالت میں ہائیکورٹ کے باہر قتل کی گئی فرزانہ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے فیصلہ سناتے ہو ئے فرزانہ کے سابق شوہرمظہراقبال،والد عظیم، بھائی زاہداور رشتے دارجہان خان کوتین ،تین بار سزائے موت اور ایک ،ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنایا۔